بلاول کو جیل جاکر سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اجازت مل گئی

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کو درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے بلاول بھٹو زرداری کو نوازشریف کی عیادت کی اجازت دیدی، وہ آج شام نوازشریف کی عیادت کیلئے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پ پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی تھی۔

درخواست ملنے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے انہیں سابق وزیراعظم کی عیادت کی اجازت دیدی، بلاول بھٹو زرداری آج شام نوازشریف کی عیادت کیلئے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے ۔

بلاول بھٹو کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کی مزاج پرسی کریں گے اور طبیعت کے بارے میں پوچھیں گے جس کےبارے میں وہ اپنے ٹویٹ میں بھی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔