حکومت نوازشریف کی جان لینے پر ڈٹ گئی ہے، خواجہ آصف

 

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف سے سیاسی انتقام لے رہی ہے، حکومتی پریشرکی وجہ سے ڈاکٹرز بھی اپنا موقف نہیں دے رہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جان لینے پرڈٹی ہوئی ہے، نوازشریف کو جان کا خطرہ ہوا تو سیاست میں تشدد کے راستے کھلیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کہنا تھا 2 بار اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج نہیں ہوا صرف ان کا شوگراور بلڈپریشر چیک کیا جاتا تھا، نوازشریف کاخیال تھا کہ ان کا علاج ہوگا لیکن علاج نہیں ہوا۔