سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید 3 روز کی توسیع کردی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی اے اے کے جاری کردہ نوٹم کے مطابق بین الاقوامی ٹرانزٹ پروازوں کے لیے فضائی حدود 11 مارچ کی دوپہر 3 بجے تک بند رہے گی تاہم شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹ سے فلائٹ آپریشن کی اجازت ہے۔
ملک کے فعال ہوائی اڈوں پر 15 مارچ تک جزوی طور پر آپریشن بحال رہے گا جبکہ سیالکوٹ، رحیم یار خان اور بہاولپور ائیر پورٹ بند رہیں گے۔ فضائی حدود آج مکمل طور پر کھلنے کا امکان تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس میں مزید توسیع کی گئی ہے۔