قریبی ساتھیوں نے اسد عمر کو اسمبلی رکنیت نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔فائل فوٹو
قریبی ساتھیوں نے اسد عمر کو اسمبلی رکنیت نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔فائل فوٹو

پاکستان کاایشیا پیسیفک گروپ میں بھارت کی شمولیت پراعتراض

اسلام آباد : ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ میں بھارت کی شمولیت پر پاکستان نے اعتراض کرتے ہوئے صدرایف اے ٹی ایف کو خط لکھا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمرنے خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے بجائے کسی اور ملک کو شامل کیا جائے ،

خط کے متن کے مطابق بھارت پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے لیے سرگرم ہے اورایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ میں بھارت کی شمولیت سے پاکستان ہراساں ہوگا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی کی ہے ،کوششوں کےباوجودبھارت پاکستان  کےخلاف سیاسی تقاریرکررہاہے جبکہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کررہا ہے۔