کراچی : ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات کے حوالے بتاتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری کی نواز شریف سے ملاقات کا مقصدانکی مزاج پرسی ہےاس لیے وہ پیرکے روز کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کرکے انکی عیادت کرینگے ۔
ترجمان بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ حکومت کانوازشریف کومطلوبہ طبی سہولیات فراہم نہ کرناتشویشناک ہے۔
واضح رہےکہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی تھی۔
درخواست ملنے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے انہیں سابق وزیراعظم کی عیادت کی اجازت دیدی ہے۔