اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف علاج نہیں رہائی چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ وزیر اعظم نے نواز شریف کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے اور ان کی بات کے بعد اب کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی، نواز شریف ملک میں جس اسپتال سے چاہیں علاج کروا سکتے ہیں۔
فوادچوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف اگر بیمار ہیں تو بلاول کو ضرور ملنا چاہیے،انہوں نے کہاکہ بلاول سابق وزیر اعظم کی عیادت کریں یا سیاست حکومت کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔نواز شریف کا مسئلہ علاج نہیں ہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں رہائی مل جائے۔
انہوں نے کہاکہ اندرونی معاملات میں ہمارے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں۔