پاکستان تحریک انصاف سندھ کی ملکی سلامتی، امن اور افواج پاکستان سے یکجہتی کے لیے تین روزہ دفاع پاکستان مارچ نواب شاہ پہنچ گیا۔ کراچی سے رحیم یار خان تک ٹرین کے ذریعے مارچ کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی زیر قیادت دفاع پاکستان مارچ کا آغاز بزریعہ ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے کیا گیا جومختلف شہروں سے ہوتا ہوا رحیم یار خان پہنچے گا۔ روانگی سے قبل پی ٹی آئی کے کارکنان نے کینٹ اسٹیشن پر نعرے بازی کی۔
حلیم عادل شیخ کہتے ہیں بروقت فیصلوں کے باعث پاکستان کا سر بلند ہے، تین روزہ دفاع پاکستان مارچ 22 مقامات سے ہوتے ہوئے رحیم یار خان تک جائے گا جس کے بعد 12 مارچ کو بذریعہ روڈ اوباوڑو، کشمور، کندھکوٹ، جیکب آباد سے ہوتا ہوا مارچ سیہون شریف میں درگاہ قلندر لعل شہباز پر اختتام پذیر ہوگا۔