لاہور : چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف سے جیل میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملنے جا رہا ہوں، ان سے ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھاکہ نواز شریف کی بیماری پر تشویش ہے،انہیں علاج کی مناسب سہولت ملنی چاہئے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کیلئے بلاول بھٹو کے وفد میں ایک رکن کا اضافہ ہوا ہے، وفد میں پی پی پنجاب پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کو شامل کرلیا گیا، وفد میں قمرزمان کائرہ، مصطفیٰ نوازکھوکھر، جمیل سومرو بھی شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی رویہ کے خلاف پیپلز پارٹی نے حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے اپوزیشن کی دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی غور شروع کردیا گیاہے۔