بینکنگ کورٹ کراچی میں منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں، سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل نے مقدمے کی منتقلی کی نیب کی درخواست پر اعتراض دائر کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بینکنگ کورٹ کراچی میں منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں، سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل نے مقدمے کی منتقلی کی نیب کی درخواست پر اعتراض دائر کر دیا۔
حسین لوائی، عبدالغنی مجید، نمر مجید، ذوالقرنین مجید سمیت دیگرملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب کی جانب سے مقدمے کی منتقلی کی درخواست پر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق اثچ نائیک نے عدالت میں اعتراض دائر کیا اور کہا کہ نیب کی درخواست قابل سماعت نہیں، اسے مسترد کیا جائے،یہ کیس کرپشن اور کرپٹ پریکٹیسنگ اور عوام سے فراڈ کا ہے ہی نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا مگر کیس سندھ سے کسی اور صوبے میں منتقل کیا جا رہا ہے، یہ نیب کا کیس بنتا ہی نہیں ہے۔