سابق وزیراعظم راجا پرویز سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد

 

احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور سابق وزیر قانون بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت شریک ملزمان میں بابر اعوان، سابق سیکریٹری قانون ریاض کیانی، مسعود چشتی، سابق کنسلٹنٹ شمیلہ محمود، سابق جوائنٹ سیکریٹری ریاض محمود اور سابق سیکریٹری شاہد رفیع شامل ہیں۔

احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں ساتوں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان پر نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر کی وجہ سے قومی خزانہ کو 27 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کےبعد تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔