بھارتی انڈس واٹر کمیشن نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انڈس واٹر کمیشن کو رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم اب یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دورے کی منسوخی کا فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم نے جنوری کے آخری ہفتے بھارت کا دورہ کیا تھا۔
بھارت کی پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ آئے روز پانی روکنے کی دھمکی دی جاتی ہے اور اب بھارتی انڈس واٹر کمیشن نے پاکستان کا دورہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے مطابق پانی روک ہی نہیں سکتا ۔ اگر اس نے ایسا کیا تو عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کریں گے۔ بھارت پاکستان دشمنی میں پانی کو بھی لے آتا ہے۔
پڑوسی ملک کی جانب سے پانی روکنے کی خبریں آئیں تو انڈس واٹر کمشین کا سخت ردعمل آ گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل آبی جارحیت کرتا رہا ہے۔
انڈس واٹر کمیشن حکام نے بتایا کہ بھارتی انڈس حکام نے پانی روکنے کے کسی فیصلے سے پاکستان کو آگاہ نہیں کیا۔