غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔فائل فوٹو
غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔فائل فوٹو

پاکستان میں مہنگائی کا پانچ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان میں 2019 کے دوران مہنگائی کا پانچ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

دی اکانومسٹ نے اکانومک انٹیلی جنس یونٹ کی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں 2019 کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوا، روپے کی قدر میں کمی مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ ہے اور مکانات کے کرایوں، پانی و بجلی گیس کے نرخوں میں اضافے نے بھی مہنگائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق ہاؤسنگ، پانی بجلی گیس کے نرخ میں سال بہ سال 11.6 فیصد اضافہ ہوا، غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔

فروری کے مہینے میں افراط زر کی شرح 56 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ زرعی پیداوار میں کمی بھی کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ کا سبب بنے گی۔