افغان اہلکاروں کے ہاتھوں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت

پاکستان کے دفتر خارجہ نے افغانستان میں افغان سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 8 پاکستانیوں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے افغان صوبے پکتیا میں 8 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پکتیا میں 8 پاکستانیوں کو افغان سکیورٹی فورسز نے مارا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے افغان سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں 8 معصوم پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ افغان صوبے پکتیا میں افغان سیکیورٹی فورسز نے 8 قبائلی پاکستانیوں کو قتل کیا جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے 9 مارچ کو ایک کارروائی کے دوران اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے افغانستان جانے والے 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا تھا۔