امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرنے کا یقین دلایا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جان بولٹن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کے بعد جان بولٹن نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے جیش محمد سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف اقدامات کو سراہا ہے، پاکستان بھارت سےکشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات جاری رکھےگا۔