جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف پاکستان پہنچ گئے۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نور خان ایئر بیس آمد پر دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے جرمن وزیر خارجہ کا پُرتپاک استقبال کیا، آج اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی اور افغانستان کی صورتحال سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔