سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی آج شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزاروں کو نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دی جائے گی جب کہ وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی نتائج کی فہرست جاری کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔