پنجاب حکومت نے سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت کے لیے ’ای ٹینڈرنگ سسٹم‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ’ای ٹینڈرنگ سسٹم‘ متعارف کرانے کے فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں ای ٹینڈرنگ سسٹم جلد متعارف کرا دیا جائے گا جو مرحلہ وار نافذ ہوگا
انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال سے تمام محکمے مکمل طور پر ای ٹینڈرنگ سسٹم کے تحت ٹھیکے دینے کے پابند ہوں گے۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا ہے کہ ای ٹینڈرنگ سسٹم کے ذریعے شفافیت آئے گی اور بدعنوانی کا خاتمہ ہو گا۔