سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وفاقی وزرا سمیت 7 افراد کیخلاف نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں نیب نے استغاثہ کے35 گواہوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ نیب نے استغاثہ کے گواہوں کی فہرست احتساب عدالت میں جمع کروادی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وفاقی وزرا سمیت 7 افراد کیخلاف نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں نیب نے استغاثہ کے35 گواہوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
نجی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق نیب کے 3 تفتیشی افسران کو ریفرنس میں بطور گواہ شامل کیا گیا جبکہ وزارت پانی وبجلی اور وزارت قانون کے افسران بھی 35 گواہوں میں شامل ہیں
جمع کروائی گئی تفصیلات کے میں دو سابق وفاقی وزرا وزیرنویدقمر اورخواجہ آصف استغاثہ کےگواہ بن گئے جنہیں بابراعوان اور راجا پرویز اشرف کیخلاف گواہوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے
عدالت نےاستغاثہ کے پہلے گواہ وزارت توانائی کےسیکشن افسر محمد نعیم کو بیان ریکارڈ کروانے کیلیے 19 مارچ کو طلب کر رکھا ہے