سپریم کورٹ نے 4 افراد کے قتل کے الزام میں سزائے موت کے مجرم کو بری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مجرم احسان اللہ کی اپیل پر سماعت کی۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مجرم نے طیش میں آکر اپنی اہلیہ، اس کے مبینہ آشنا سمیت 4 افراد کو قتل کیا تھا
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم اعتراف جرم کرچکا لیکن پروسیکیوشن مجرم کے خلاف شواہد اور گواہان پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، جرم ثابت کرنا پروسیکیوشن کا کام ہے اس لیے ان کے موکل کو بری کیا جائے۔
عدالت نے احسان اللہ کو ثبوتوں اور شواہد کی عدم دستیابی پر بری کردیا۔