سیکیورٹی فورسز کی مانسہرہ میں کارروائی۔2دہشت گرد،3ساتھی گرفتار

دہشت گردوں نے پولیس اور فوجی قافلوں پر حملے کیے۔

               
March 12, 2019 · قومی
دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو

دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ مانسہرہ میں کارروائی کر کے دو اہم دہشت گردوں کو ان کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی نے اینٹی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہمراہ مانسہرہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

مانسہرہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو اہم دہشتگردوں کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد ہزارہ میں کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دہشت گردوں نے پولیس اور فوجی قافلوں پر حملے کیے جبکہ امام بارگاہ پر حملے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔