پاکستانی اپنے مستقبل کے بارے میں پرامید ہے۔ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد بیرون ملک اکاؤنٹس اور جائیدادیں بنانا نہیں، 26 مارچ کو پاکستان اور یورپی یونین میں معاہدہ ہونے جارہا ہے،جی ایس پی پلس کے حوالے سے یورپی یونین کے شکرگزار ہیں، 26 مارچ کو پاکستان اور یورپی یونین میں معاہدہ ہونے جارہا ہے۔ پاکستانی اپنے مستقبل کے بارے میں پرامید ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بزنس لیڈرز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا سمٹ میں آنےوالوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایک سال میں پاکستان میں سیاسی سطح پربنیادی تبدیلیاں ہوئیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس کے حوالے سے یورپی یونین کے شکرگزار ہیں، 26 مارچ کو پاکستان اور یورپی یونین میں معاہدہ ہونے جارہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا عوام نے تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے کی حمایت کی، معیشت کی بہتری کے لیے تاجربرادری کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ اقتصادی بحالی بڑا چیلنج ہے لیکن کامیاب ہوں گے، جی ڈی پی بڑھانے اور خسارہ کم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں، زراعت کا شعبہ بہتر ہونے سے تیز تر معاشی بحالی ہوسکتی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا غربت کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، لیڈرز کا معیشت میں ایک اہم کردار ہوتا ہے، پاکستانی اب پاکستان میں اعتماد محسوس کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کسی بھی ملک کی معیشت کا انحصار جی ڈی پی پر ہوتا ہے، مشرقی اور مغربی سرحد پر کشیدگی کا سامنا رہا، ہم افغانستان کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں اور امن عمل کیلئے کوشاں ہیں، یقین ہے افغان امن مذاکرات سے صورتحال بہتر ہوگی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے پہلے دن سے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی، بھارت کو تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات سےحل کرنا چاہئیں، کرتارپور سرحد کھولنا ہماری جانب سے خیرسگالی کی مثال ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا یو اے ای نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہرکی، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں لوگ آئیں اور صورتحال کا جائزہ لیں۔