پاک فوج نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کردیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان، 23 مارچ پریڈ کی تفصیلات ٹوئٹر پر جاری کی ہیں
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے آرمی چیف، عمان کے سرکاری حکام بھی شریک ہوں گے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آذربائیجان، بحرین، چین، سعودی عرب، ترکی اور سری لنکا پریڈ کا حصہ ہوں گے، پریڈ میں آذر بائیجان، سعودی عرب کے فوجی دستے شریک ہوں گے
آذر بائیجان، بحرین، سعودی عرب، سری لنکا کے پیرا ٹروپرز بھی شریک ہوں گے جب کہ ترکی اور چین کے طیارے یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیں گے۔