کرتارپور مذاکرات کی کوریج کیلئے پاکستانی صحافیوں کو بھارت کا ویزے اجرا سے انکار

بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہیں دیے جس پر افسوس ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

               
March 13, 2019 · اہم خبریں, قومی

روایتی بھارتی ہٹ دھرمی جاری، کرتارپور مذاکرات کی کوریج کیلئے پاکستانی صحافیوں کو ویزوں سے انکار

پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے ایک مرتبہ پھر اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر کل مذاکرات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہیں دیے جس پر افسوس ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امید ہے کل کے کرتارپور راہداری پر مذاکرات دونوں ممالک کے عوام کے لیے اچھی تبدیلی لائیں گے۔