الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو نااہل قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو نااہل قرار دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا ہے۔
واضح رہے کہ ارشد وہرا نے ایم کیو ایم چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔