نوازشریف باہر جانا چاہتے ہیں تو کھل کر بتائیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت بہترہے اور انہیں جیل میں طبی سہولتیں دستیاب ہیں، اگر وہ ملک سے باہر جانے کے خواہشمند ہیں تو کھل کر صاف صاف بتادیں

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور شریف خاندان علاج پر سیاست نہ کریں، نوازشریف کو جیل کا ماحول پسند نہیں

انہوں نے کہا کہ قائد ن لیگ بیرون ملک جاناچاہتے ہیں توکھل کر بتائیں، صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نوازشریف کو باہر بھجوانا عدالت کے اختیارمیں ہے، نواز شریف کے دشمن نہیں سیاسی حریف ہیں۔