ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتیوں کی درگت بنانے والے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ’ عثمان خواجہ ایک بار پھر آپ بہت اچھا کھیلے، بہترین اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بنائی گئی آپ کی سنچری کی وجہ سے میچ کا پانسہ پلٹا‘۔
میجر جنرل آصف غفور نے عثمان خواجہ کو مخاطب کرکے کہا کہ گزشتہ تینوں ایک روزہ میچز میں آپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث آسٹریلین ٹیم کو سیریز جیتنے میں مدد ملی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شاندار پرفارمنس دینے والے عثمان خواجہ کی خراج تحسین کیا تھا۔