پاکستانی فضائی حدود کی جزوی بندش مزید24گھنٹے تک جاری رہے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن حکام کے نوٹم کے مطابق پاکستانی کے جو ہوائی اڈے بند ہیں وہ مزید 24 گھنٹے تک بند رہیں گے۔
سی اے اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آنے جانے کے لیے صرف مخصوص فضائی حدود کا استعمال کیا جا سکتا ہے اور شمال اور جنوب کے درمیان صرف مخصوص فضائی روٹ سے پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔
رحیم یار خان، سکھر اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈے بھی 14مارچ تک بند رہیں گے۔ مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق جانے والی پروازیں بھی 14مارچ سہہ پہر3بجے تک بند رہیں گی۔
سول ایوی ایشن حکام نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ اوور فلائنگ کے لیے کراچی سے جو روٹ کھلے ہیں وہ 14مارچ تک کھلے رہیں گے۔
جن ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن جاری ہے ان میں نوٹم میں 15مارچ کی صبح5بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔
کراچی، ملتان، فیصل آباد اور چترال کے ہوائی اڈوں پربھی فضائی آپریشن 15 مارچ صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔
کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور لاہورکے ہوائی اڈے بھی 15مارچ تک فضائی آپریشن جاری رکھیں گے۔