وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، عام آدمی کو سب سے بڑا فائدہ عدالتی نظام میں اصلاح کے ذریعے دیا جا سکتا ہے۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جو حکومت یہ سمجھے کہ عدالت کے بغیر اصلاحات آسکتی ہیں تو ایسا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 11سو کنال پر بنے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس کو کم کرنے کی جب بات کی جاتی ہے تو اس پر اعتراض کیا جاتا ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن کے لیے قربانی دینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ بلاول کہتے ہیں کہ جیل بھرو تحریک شروع کر رہے ہیں، سندھ میں تو تحریک کی بھی ضرورت نہیں ویسے ہی جیل بھرنے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ہم تمام بحرانوں پر قابو پالیں گے، تحریکِ انصاف کے 5 سال مکمل ہونے پر ملک میں واضح فرق نظر آئے گا، اب تک تحریک انصاف کی حکومت کاایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔