سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں پولیس کو نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت

لاہور کی احتساب عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں پولیس کو نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے تفتیش کیلئے تحقیقات ٹیم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

ڈی ایس پی محمد اقبال نے موقف اختیار کیا کہ نوازشریف ماڈل ٹاؤن کیس میں نامزدہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ جیل میں سابق وزیراعظم سے تفتیش کی اجازت دی جائے۔

نیب نے پنجاب پولیس کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرے جس پر دلائل سننے کے بعد لاہور کی احتساب عدالت نے پولیس کو نوازشریف سے تفتیش کی اجازت دے دی۔