نئے پاکستان کی کابینہ میں متازعہ ارکان نہیں ہونے چاہیئں، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ متنازع بیانات دینے والے اور عوام کو پریشان کرنےوالے لوگوں کو نئے پاکستان کی کابینہ میں نہیں ہونا چاہیے،

کراچی کے بے نظیر بھٹو  پارک کلفٹن میں وزیراعلی سندھ اور کابینہ کے دیگر ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ساری جماعتوں نے بنایا ہے، اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں اورحکومت کو سنجیدگی دکھانی ہوگی۔

انہوں نے کہا ایک وزیر کی سوشل میڈیاپر وڈیو بہت وائرل ہوئی تھی جس میں ایک وزیر ایک کالعدم تنظیم سے کہتاہے جب تک ہماری حکومت ہے آپ کے خلاف کارروائی نہیں کرینگے، یہ سب کیا تھا؟ جبکہ کابینہ کے 3 وزراء کالعدم تنظیموں سےرابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم پر سندھ حکومت کو مبارک باد دیتاہوں، پورے سندھ  میں شجر کاری کریں گے، سندھ بھر میں آم کی کاشت کریں گے کیونکہ ماحول کو تحفظ پہنچانا بہت ضروری ہے۔