وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکےپاس وزراسے متعلق ثبوت ہیں توپیش کریں تاکہ وزیراعظم ایکشن لے سکیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بلاول بھٹوکی جانب سے بغیر ثبوتوں کے بات کرنا نامناسب عمل ہے، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ کسی وزیرکےکالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے ہیں تو ان کو ہٹایا جاناچاہیے۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپنےگریبان مین جھانکیں کہیں مسئلہ وہاں نہ نکل آئے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو حادثاتی طورپر اس عہدے پرآگئے ہیں، اُنہیں ثابت کرنا باقی ہےکہ وہ اس عہدے کےاہل ہیں۔
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میاں صاحب، زرداری، مولاناصاحب، بلاول جیسی اپوزیشن سےپریشان نہیں، ماضی کی طرح اپوزیشن ہوتی تووہ اپوزیشن حکومت کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی تھی۔