نوازشریف اور فضل الرحمن کی کل کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا امکان ہے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اپوزیشن کے اتحاد اور مقدمات کے معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن 15 مارچ بروز جمعہ کو کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی نواز شریف سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، نیب کیسز کی کارروائیوں اور اپوزیشن کے اتحاد سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہو گی۔
نواز شریف سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمن 19 مارچ کو اسلام آباد میں ایم ایم اے کی تمام جماعتوں کے اجلاس کے متعلق بھی گفتگو کریں گے۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا عندیہ نواز شریف نے بلاول بھٹو سے کوٹ لکھپت جیل دورہ کے دوران کیا تھا۔