منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل، انور مجید کے بیٹے سمیت تین ملزمان فرار

عدالت کے فیصلہ سناتے ہی ملزمان فرار ہوگئے جن کی دوبارہ گرفتاری کیلئے ایف آئی کی ٹیم روانہ ہوگئی ہے۔

               
March 15, 2019 · اہم خبریں, قومی

کراچی کی بینکنگ کورٹ کے میگا منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد انور مجید کے بیٹے سمیت تینوں ملزمان فرار ہوکر ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ دوبارہ گرفتاری کیلئے ایف آئی کی ٹیم روانہ ہوگئی ہے۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ سماعت پر کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ آج سنا تے ہوئے کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔