وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی شدید مذمت، واقعہ تکلیف دہ قرار دیدیا

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں دو مساجد میں کی جانے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تکلیف دہ قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں دو مساجد میں کی جانے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تکلیف دہ قرار دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملہ ہمارے اس مؤقف کی تصدیق کرتا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان بڑھتے ہوئے حملوں کے پیچھے 9/11 کے بعد تیزی سے پھیلنے والا "اسلاموفوبیا” کار فرما ہے جس کے تحت دہشت گردی کی ہر واردات کی ذمہ داری مجموعی طور پر اسلام اور سوا ارب مسلمانوں کے سر تھوپنے کا سلسلہ جاری رہا۔