نیوزی لینٖڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے کے بعد سے پانچ پاکستانیوں کی گمشدگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے اس واقعے میں 4پاکسنانی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے واقعے کے بعد لاپتہ ہونے والوں میں 36 سالہ محمد سہیل شاہد، 26 سالہ سید اریب احمد، 34 سالہ سید جہاں دید علی، 24 سالہ طلحہٰ نعیم اور محمد زاہد شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں کی تلاش جاری ہے۔
Breaking: Five Pakistani-origin men are missing after Christchurch shooting. (Police is get to confirm the nationalities of the victims). Speaking to @barribaat Pak HC in NZ has confirmed the news and said that the High Comision is in touch with the families #ChristchurchShooting
— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) March 15, 2019
نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہائی کمیشن پانچوں افراد کے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں۔