جعلی بنک اکاونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20 مارچ کو طلب کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمبائن انویسٹیگیشن ٹیم نے سوالنامہ تیار کر لیاہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے لیے لگ بھگ 100سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیارکیا گیاہے۔
واضح رہے کہ بینکنگ کورٹ کراچی نے بھی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کی نیب کی درخواست منظور کرلی ہے۔
عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی واپس لے لیں۔عدالت کی طرف سے تمام ملزمان کی زر ضمانت بھی خارج کرنے کا حکم بھی دیاگیا۔