ترجمان چیئرمن پی پی پی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ چیرمن پی پی بلاول بھٹو کو نیب کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
ٹی وی چینلز پر چیئرمن بلاول بھٹو کے نیب نوٹسز کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔ اگر نیب سے کوئی نوٹس موصول ہوا تو ہم خود میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ متعدد ٹی وی چینلز پر یہ خبر چلائی گئی کہ جعلی بنک اکاونٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب راولپنڈی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20 مارچ کو طلب کر لیاہے۔
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20مارچ کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیاہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے لیے لگ بھگ 100سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیارکیا گیاہے۔