وزیر اعظم ازاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی پائلٹ کو پکڑنے والوں کو10۔10 ہزار روپے انعام میں دیے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر رہنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ نریندر مودی کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔
وزیراعظم نے ایک لاکھ روپے تقسیم کیے اور دس افراد کو دس دس ہزار روپے کے چیک دیے۔ راجہ فارق حیدر نے انعامی چیک سماہنی ایل او سی میں دورہ کے موقع پر تقسیم کیے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ کے آخر میں بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستانی فضائیہ نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور ایک پلائٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار کر لیا تھا۔