نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں ہونے والی دہشت گردی میں زخمی ہونے والوں میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ 9 پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کی دہشت گردی میں چار پاکستانی بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں گولیوں سے زخم آئے، ایک زخمی کی شناخت 68 سالہ محمد امین ناصر کے نام سے ہوگئی ہے۔
حملوں کے بعد 9 پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے جن کی پاکستانی ہائی کمیشن نے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
68 سالہ زخمی محمد امین ناصر کا تعلق پنجاب کے شہر حافظ آباد سے ہے، وہ آئی سی یو میں زیرِ علاج ان کی حالت تشویشناک ہے۔
محمد امین گزشتہ چند سال سے اپنے بیٹے یاسر امین کے ساتھ نیوزی لینڈ میں مقیم ہیں۔