اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کرائس چرچ حملے میں شہید چھ پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے ، حکومت کا ان کے خاندانوں سے رابطہ ہے ،انہوں نے کہاکہ 2 پاکستانی شہدا کے گھر والے ان تدفین نیوزی لینڈ میں جبکہ چار خاندان انکی تدفین پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دفتر خارجہ کے حکام کو ہدایت کردی گی ہے اور پاکستان میں تدفین کیلئے ورثاءکو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نےمزید کہا کہ باقی افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے کا طریقہ کار اپنایا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ایک پاکستانی زخمی ہے جس کا اسپتال میں علاج ہورہاہے ، اس کی شناخت ہوگئی ہے اور اس وقت وہ آئی سی یو میں ہے ۔