حکومت کاملک بھر کےناکارہ موٹلزیونٹس کو بندکرنےکافیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے ملک بھر کے ناکارہ موٹلز یونٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سیاحت کے فروغ میں مشکلات پر حکومت نے اہم اقدام لے لئے ملک بھر میں ناکارہ موٹلز کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے ،مراسلے کے مطابق پی ٹی ڈی کے مینجنگ ڈائریکٹر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے یونٹس کو بند کرنے کا فیصلہ ان کے مسلسل خسارے میں جانے کے باعث کیا  ،بند ہونے والے یونٹس میں پی ٹی ڈی سی موٹل ٹیکسلا سر فہرست ہے۔

اس کے علاوہ پی ٹی ڈی سی موٹل چھتر،چکدرہ، استک اور پی ٹی ڈی سی موٹل خذدار اور دامن کوہ اسلام آباد بھی بند کیا جائے گا۔مراسلے میں تمام ناکارہ یونٹس کی تمام انوینٹریز اور کھاتوں کا ریکارڈ کنٹرولر فنانس پی ٹی ڈی سی ہیڈکواٹر جمع کرانے کے ساتھ ساتھ ناکارہ یونٹس بند کر کے ریکارڈ کی تیاری کے بعد تالے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔