اسلا م آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کالعدم تنظیموں اورنریندر مودی کے خلاف نہیں بولتے تاہم پی ٹی آئی چیئرمین طالبان کو اپنا بھائی بولتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ لوگ ملک چلا رہے ہیں ،حالیہ الیکشن میں ملک کی سب سے بڑی دھاندلی ہوئی ، سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا اور ساری طاقتوں کو بھگا دیا۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ صوبہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، وفاقی حکومت سندھ کا حق ادا نہیں کررہی، آج پاکستان میں جمہوریت بحران کا شکار ہے، پی پی پی بہادروں کی جماعت ہے جوہرصورت حال کامقابلہ کررہی ہے۔