وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ دہشتگرد حملے کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی نعیم راشد سفید فام دہشتگرد کو روکتے ہوئے شہید ہوئے۔
ان کی جرات پر فخر، بہادری دکھانے پر نعیم رشید کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ "حملے میں جاں بحق اور زخمی پاکستانیوں کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کے دوران شہید ہونےوالے بہادر پاکستانی نعیم راشد کی تعریف ان الفاظ میں کی ” پاکستان کو میاں نعیم راشد پر فخر ہے جو سفید فام دہشتگرد کو روکتے ہوئے شہید ہوئے، اس کارنامے پر ان کو قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
We stand ready to extend all our support to the families of Pakistani victims of the terrorist attack in Christchurch. Pakistan is proud of Mian Naeem Rashid who was martyred trying to tackle the White Supremacist terrorist & his courage will be recognized with a national award.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2019
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جامع مسجد میں دو روز قبل دہشتگردی کا ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں 50 نمازی شہید ہو گئے تھے۔ 9 پاکستانی بھی شہدا میں شامل ہیں۔