محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان کے 22 اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
جن علاقوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں ان میں کوئٹہ ، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، پشین، ژوب، شیرانی، قلعہ عبداللہ، مستونگ، زیارت، نوشکی، چاغی، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بولان، قلات، خضدار، ہرنائی، واشک اور خاران شامل ہیں۔ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ رواں موسم سرما میں کئی برسوں کے بعد بلوچستان میں بھرپور بارشیں اور برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایک جانب طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے وہیں زیر زمین پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔