ڈیرہ مراد جمالی میں ربیع کینال قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،حادثے میں خاتون سمیت5 مسافر جاں بحق اور8 زخمی ہو گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں ربیع کینال کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے باعث کوئٹہ سے آنیوالی جعفر ایکسپریس کی5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔حادثے میں خاتون سمیت5مسافر جاں بحق اور8 زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے بعدٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی,چار سو فٹ کے قریب ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔
دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور لاشیں متاثرہ بوگیوں سے نکالیں، زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق 3 مسافر الٹنے والی بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے کرین بھی منگوائی گئی ہے،۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیں۔