مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کا امریکی ناظم الامور کو خط جعلی اور جھوٹ ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف پر یقین رکھنے والے تمام لوگ نواز شریف کی صحت کے لیے فکرمند ہیں، صرف اللہ تعالی کی مدد پر بھروسہ ہے اور اسی ذات سےامید ہے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مریم نواز کا امریکی ناظم الامور کو خط جعلی اور جھوٹ ہے، ایسا خط نواز شریف کی صحت کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔