پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے سلسلے میں جاری ہونے والے نغمے کا تیسرا پرومو ٹوئٹر پر جاری کیا اور ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کراچی کے لیے لکھا، روشنیوں کا شہر، عروس البلاد، پاکستان زندہ باد۔
Promo#3
Good luck to teams playing PSL Final…..
عروس البلاد۔۔۔۔پاکستان زندہ باد
City of Lights…..Pakistan Zindabad#PSLFinal #PakDayParade2019 #PakistanZindabad pic.twitter.com/Mmuynup9ET— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 17, 2019
یوم پاکستان کے تیسرے پرومو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی دکھائی دے رہے ہیں جب کہ کیرون پولارڈ، کرس جورڈن، شاہد آفریدی اور دیگر کھلاڑی بھی ویڈیو میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔