یپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے کالعدم جماعتوں سے تعلقات ہیں، وزیر ریلوے کی قتل کی دھمکی کو نظرانداز نہیں کر سکتے ْ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وزیر ریلوے کیخلاف کارروائی کرے۔
یپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ رشید کے کالعدم جماعتوں سے تعلقات ہیں،وزیر ریلوے کا بیان دھمکی ہے ،چودھری منظورنے کہا کہ شیخ رشیدکےخلاف مقدمہ کیلیے قانونی مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ قتل کی دھمکی کونظراندازنہیں کرسکتے،انہوں نے کہا کہ یہ اسی طرح کی دھمکی ہے جیسے محترمہ بینظیرشہیدکوتھی،لگتاہے اس دھمکی میں وزیراعظم کی منشابھی شامل ہے، چودھری منظور نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شیخ رشید کےخلاف کارروائی کرے۔