شیخ رشید کے بلاول بھٹو پر تنقید کے جواب میں بہن بختاور بھٹو میدان میں آ گئیں، اپنے ٹویٹ میں وزیر ریلوے شیخ رشید کا بیان بلاول کو قتل کی دھمکی قرار دے دیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعصب پرست وزیر کو سزا دی جائے، پیپلز پارٹی رہنما حسن مرتضی نے کہا پنجاب بھر میں ہر کچرے کے ڈھیر پر شیخ رشید کا نام لکھا جائے گا۔
شیخ رشید کے بلاول پر وار پر بہن بختاور میدان میں آ گئیں، اپنے ٹویٹ میں بختاور بھٹو نے کہا کہ نفرت آمیز تقاریر سے شیخ رشید بلاول بھٹو کو سیدھا قتل کی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔
From spewing hate speech, Fed ministers now hurling direct death threats at @BBhuttoZardari. Having extremist right wingers threaten a Bhutto is nothing new but 4 a cabinet member 2 give an OPEN DEATH THREAT to someone whose entire family were killed is disgusting. #sackthisbigot https://t.co/FGynObXICI
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) March 17, 2019
انہوں نے کہا دائیں بازو کے انتہاپسندوں دھمکیاں نئی نہیں ہیں، اب وفاقی وزیر کھلے عام قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جس کا پورا خاندان قتل کیا گیا سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
بختاور بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ تعصب پرست شیخ رشید کو سزا دی جائے۔
وسری طرف پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈرحسن مرتضیٰ نے شیخ رشید خلاف مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ پنجاب بھر میں ہر کچرے کے ڈھیر پر شیخ رشید کا نام لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید آئے روز اپنی تقریروں میں بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنا تے رہتے ہیں جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی بھرپور ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے۔