وزیر اعظم عمران خان کی فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان کی فائل فوٹو

قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے 100 ارب کے ترقیاتی منصوبے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے 100 ارب روپےخرچ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، منصوبہ کے تحت 10 سال میں 100 ارب روپے قبائلی اضلاع کی ترقی پر خرچ کیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطاطق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے، فاٹا کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاورت جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لیے مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع ہوگا اور ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاورتی عمل 3 ہفتوں تک جاری رہے گا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام علاقے میں بےمثال ترقی دیکھیں گے۔